Sufinama

مسند عزت اؤلیا جہاں

محمود عالم حسینی

مسند عزت اؤلیا جہاں

محمود عالم حسینی

MORE BYمحمود عالم حسینی

    مسند عزت اؤلیا جہاں

    حضرت غوث کا آستاں دوستو

    ہے من اللہ مع اللہ الی اللہ کا

    مست و بیخود ہے یہ کارواں دوستو

    عشق غوث الوریٰ عشق خیرالوریٰ

    عشق قرآن کا عشق عرفان کا

    یہ نہ ہو تو کوئی بات ملتی نہیں

    بس یہی راز ہے رازداں دوستو

    باب رحمت شفاعت کا کھڑ کا دیا

    معصیت دھل گئی مغفرت ہوگئی

    ایک اپنی عقیدت کا آنسو مگر

    بن گیا زینت گلستاں دوستو

    نائب انبیا نائب مصطفیٰ

    جانشین علی حیدر و مجتبیٰ

    بزم خاتون جنت کے شمع ہدیٰ

    شاہ بغداد ہیں بے گماں دوستو

    ذکر جاتا رہا فکر کا سامنا

    خانقاہوں میں کیو مردنی چھا گئی

    نخلِ امید عرفاں حق عارفا

    کس طرح سے ہو پھر گلفشاں دوستو

    شاہِ بغداد کا ہے پیام عمل

    جلد توبہ کرو جلد بیعت کرو

    آؤ پھر سے نمازوں کو قائم کرو

    اور قرآن پڑھو نوجواں دوستو

    جامِ عرفاں نہیں، دور قرآں نہیں

    عشق سوزاں نہیں، دل مسلماں نہیں

    ہم کو اسلاف سے اپنی نسبت ہے کیا

    ہو رہا ہے یہی امتحاں دوستو

    ایسا ایماں کہاں، ایسا عرفاں کہاں

    شانِ غوث الوریٰ کا ہے اونچا نشاں

    سالکؔ بے عمل ایسا شاعر نہیں

    اور نہیں کوئی معجز بیاں دوستو

    مأخذ :
    • کتاب : کرم کا پھول (Pg. 9)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے