Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دعوتِ توحید سنت اؤلیااللہ کی

محمود عالم حسینی

دعوتِ توحید سنت اؤلیااللہ کی

محمود عالم حسینی

MORE BYمحمود عالم حسینی

    دعوتِ توحید سنت اؤلیااللہ کی

    کیا مسلم ہے نیابت اؤلیااللہ کی

    اسم یا ھادی کا مظہر اؤلیااللہ ہیں

    لے ہدایت کر زیارت اؤلیااللہ کی

    جرعۂ جاں بخش سیرت اؤلیااللہ کی

    جامِ کوثر ہے محبت اؤلیااللہ کی

    فخرِ کل ذاتِ گرامی ہے رسول اللہ کی

    ذات ہے فخر نبوت اؤلیااللہ کی

    زندگی کا نور قربت اؤلیااللہ کی

    انتشار قلب نفرت اؤلیااللہ کی

    مجھ سا یک ناکارہ منکر ہو گیا تو کیا ہوا

    ہے عطا حق فضیلت اؤلیااللہ کی

    عرس کیا ہے ایک دعوت اؤلیااللہ کی

    کون کہتا ہے یہ بدعت اؤلیااللہ کی

    چند سجدے وہ بھی روکھے پھیکے بے کیف و سرور

    شان کیا جانیں گے حضرت اؤلیااللہ کی

    کیا بیاں ہو مجھ سے عظمت اؤلیااللہ کی

    تمغۂ لا خوف آیت اؤلیااللہ کی

    کاشفِ علم لدنی واقفِ رمزِ حرم

    رمزِ قرآں ہے سیادت اؤلیااللہ کی

    ہے زباں مصروف سیرت اؤلیااللہ کی

    دل میں اور آنکھوں میں صورت اؤلیااللہ کی

    معجزے سب ختم ہیں وہ تھے نبی کے واسطے

    آج جاری ہے کرامت اؤلیااللہ کی

    معنی عرفان رویت اؤلیااللہ کی

    صد سعادت ہے زیارت اؤلیااللہ کی

    اپنی خوش بختی پہ سالکؔ ناز بے جا تو نہیں

    موجب رحمت ہے نسبت اؤلیااللہ کی

    مأخذ :
    • کتاب : کرم کا پھول (Pg. 8)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے