Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

زمیں والے یہ کیا جانیں ہے کیا رتبہ محمد کا

شاہ مسعودالحسن

زمیں والے یہ کیا جانیں ہے کیا رتبہ محمد کا

شاہ مسعودالحسن

MORE BYشاہ مسعودالحسن

    زمیں والے یہ کیا جانیں ہے کیا رتبہ محمد کا

    ضیائے آفتابِ عرش ہے جلوہ محمد کا

    حسینوں میں حسین تر ہے رخِ زیبا محمد کا

    ازل میں جس نے دیکھا ہو گیا شیدا محمد کا

    سراپا جلوۂ بے کیف ہے جلوہ محمد کا

    خدا کا کوئی ثانی ہے نہ ہے سایہ محمد کا

    جمے دل میں الٰہی اس طرح نقشہ محمد کا

    جدھر دیکھو ں نظر آئے مجھے جلوہ محمد کا

    عمر ہوں یا غنی حیدر ہوں یا صدیق اکبر ہوں

    ملا ہے جس کو جو کچھ بھی وہ ہے صدقہ محمد کا

    عیش ہو آفتابِ حشر کی یا ہول محشر ہو

    اسے کیا فکر جس کے سر پہ ہے سایہ محمد کا

    یہی ہے آرزو مسعودؔ دل کی کاش بر آئے

    دمِ آخر زباں پر ہو مری کلمہ محمد کا

    مأخذ :
    • کتاب : Safina

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے