آنکھوں میں پھر رہا ہے جمالِ ابوالعلا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت سیدنا امیر ابوالعلا
آنکھوں میں پھر رہا ہے جمالِ ابوالعلا
دل میں بسا ہوا ہے خیالِ ابوالعلا
آنکھوں میں ہے وہ نور کی تصویر جلوہ گر
جلوے دکھا رہا ہے جمالِ ابوالعلا
پھولا پھلا ہوا ہے گلستانِ نقشبند
تازہ بہار پر ہے نہالِ ابوالعلا
اللہ یاد آتا ہے اس رخ کو دیکھ کر
مرآۃ حق نما ہے جمالِ ابوالعلا
بس ایک یا کا فرق علی و علا میں ہے
ہم شکل مرتضیٰ ہیں جمالِ ابوالعلا
محسن وطن سے دیکھ کے خوش خوش صفر کا چاند
آیا ہوں دیکھنے کو ہلالِ ابوالعلا
- کتاب : کلیات محسن
- Author : شاہ محسن داناپوری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.