Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے منظرِ فردوسِ بریں عرشِ بریں آج

شاہ محسن داناپوری

ہے منظرِ فردوسِ بریں عرشِ بریں آج

شاہ محسن داناپوری

MORE BYشاہ محسن داناپوری

    ہے منظرِ فردوسِ بریں عرشِ بریں آج

    ہونے کو ہے معراج کا دنیا کو یقیں آج

    ہے نور کا عالم جو سرِ عرش بریں آج

    معمور ہے رحمت سے مدینے کی زمیں آج

    محسن چمک اٹھا مرے خاتم کا نگیں آج

    مہمان مرے دل میں ہے وہ عرشِ نشیں آج

    آمد ہے کسی رشک گلستانِ ارم کی

    آراستہ ہے اس لیے فردوسِ بریں آج

    محبوبِ خدا جاتے ہیں ملنے کو خدا سے

    ناز اپنے مقدر پہ کرے عرش بریں آج

    تم آ گئے اب ہوگئی آسان یہ مشکل

    ہنگامۂ محشر تھا دم باز پسیں آج

    ہیں سیر کے قابل مری آنکھوں کے جھروکے

    تفریح کو آ جاؤ یہیں پردہ نشیں آج

    ہونے کو ہے پھر وصل دلِ آرام کا سماں

    لانے کو ہے تشریف مرے دل کا مکیں آج

    کاشانۂ دل میں مرے ہو طور کا عالم

    شب باش اگر تم ہو مری جان یہیں آج

    ہم دیکھ ہی لیں گے کسی ترکیب سے محسنؔ

    بے پردہ اگر چہ وہ نہیں پردہ نشیں آج

    مأخذ :
    • کتاب : Kulliyat-e-Mohsin

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے