شہ ملکِ علا خواجہ معین الدین چشتی ہیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
شہ ملکِ علا خواجہ معین الدین چشتی ہیں
جہاں کے پیشوا خواجہ معین الدین چشتی ہیں
ہمارے اوجِ استرضا ضیائے مہر استعلا
امیرِ اتقیا خواجہ معین الدین چشتی ہیں
بہارِ گلبنِ ایقاں نسیمِ گلشنِ عرفاں
ہزارِ خوشنوا خواجہ معین الدین چشتی ہیں
فروغِ دیدۂ انساں پسندِ خاطر یزداں
سراجِ اؤلیا خواجہ معین الدین چشتی ہیں
گلِ گلزارِ یزدانی بہارِ گلشنِ معنی
ضمیرِ مصطفیٰ خواجہ معین الدین چشتی ہیں
دیارِ فضل کے مالک طریقِ فیض کے سالک
ہمارے رہنما خواجہ معین الدین چشتی ہیں
لب جاں بخش سے میرا ہوا زندہ دلِ مردہ
عجب آبِ بقا خواجہ معین الدین چشتی ہیں
تصور آبروؔ ان کا رہے آنکھوں میں نور آسا
کہ دل سے کب جدا خواجہ معین الدین چشتی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.