Font by Mehr Nastaliq Web

اے غلامانِ نبی روضۂ مولیٰ دیکھو

شاہ مبارک آبرو

اے غلامانِ نبی روضۂ مولیٰ دیکھو

شاہ مبارک آبرو

MORE BYشاہ مبارک آبرو

    اے غلامانِ نبی روضۂ مولیٰ دیکھو

    ہند میں کرتے ہو کیا چل کے مدینہ دیکھو

    دیدۂ دل سے رخِ سیدِ والا دیکھو

    دیکھو اللہ کی قدرت کا تماشہ دیکھو

    مرضِ ہرج سے عاشق کو ابھی صحت ہو

    نبض تم آ کی جو اے فخرِ مسیحا دیکھو

    طور پر طالبِ دیدار ہوئے تھے جس کے

    اس کے مطلوب کو یا حضرت موسیٰ دیکھو

    رخ ہے والشمس تو واللیل ہے گیسوئے نبی

    قدرتِ حق ہے سراپا قد رعنا دیکھو

    نگہِ لطف و کرم سے دل نالان کی طرف

    دیکھو دیکھو میرے آقا میرے مولیٰ دیکھو

    اک نہ اک دن نظر آ جائے تمہیں بھی وہ جمال

    چشم حق بیں سے جو اے دیدۂ بینا دیکھو

    شبِ معراج یہ حوروں سے ملک کہتے تھے

    وہ قریب آ گئی لو شاہدِ بطحیٰ دیکھو

    خوف سے اہلِ فلک کانپ اٹھیں یا حضرت

    آنکھ اٹھا کر جو سوئے عالم بالا دیکھو

    کاش رویا ہی میں فرمائیں الٹ کر وہ نقاب

    یوں دکھاتے ہیں جمالِ رخ زیبا دیکھو

    آبروؔ کعبۂ خالق کی زیارت کی بعد

    تم مدینہ کو چلو شاہ کا روضہ دیکھو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے