Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

زمانے کے شاہ و گدا کیسے کیسے

شاہ مبتلا حسین

زمانے کے شاہ و گدا کیسے کیسے

شاہ مبتلا حسین

MORE BYشاہ مبتلا حسین

    زمانے کے شاہ و گدا کیسے کیسے

    ہوئے عاشق مصطفیٰ کیسے کیسے

    نظر بھر جو دیکھے محمد کی صورت

    ہوئے بھید خالق کے وا کیسے کیسے

    محمد کے قدموں پہ اس جان و دل کو

    کروں شوق دل میں فدا کیسے کیسے

    جنوں سے پری سے بشر سے ملک سے

    محمد پہ ہیں مبتلا کیسے کیسے

    محمد کی امت کو ایوان جنت

    خدا نے کیے ہیں عطا کیسے کیسے

    شب وصل صدقے میں حضرت کے اے دل

    کیے حق نے عاصی رہا کیسے کیسے

    چلا عرش پر لب کے جس دم نبی کو

    قدم رکھتا تھا باد پا کیسے کیسے

    ہوئے جب سے مختار روزِ جزا کے

    ہیں امت پہ فضل خدا کیسے کیسے

    جو اٹھ جائے کیفیؔ کی آنکھوں سے پردہ

    کھلیں راز حق بر ملا کیسے کیسے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے