دو_عالم جس کا پرتو ہے محبو وہ زمیں یہ ہے
دو عالم جس کا پرتو ہے محبو وہ زمیں یہ ہے
بھرا کرتے تھے دم جس کا سلیماں وہ نگیں یہ ہے
کہا موسیٰ نے ارنی طور پر وہ مہ جبیں یہ ہے
سنا ہے مشک چیں جس کو وہ خاک عنبریں یہ ہے
تمامی مہ وشان دو جہاں سے نازنیں یہ ہے
بہت معشوق ہیں لیکن خدا کا دل نشیں یہ ہے
میرے درد تمنا کا علاج آخریں یہ ہے
تری درگاہ عالی شاں میں عرض کمتریں یہ ہے
دکھا دے یا الٰہی وہ مدینہ کیسی بستی ہے
کہ جس پر رات دن یا رب تری رحمت برستی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.