دل و جان و تن ہے فدائے محمد
دل و جان و تن ہے فدائے محمد
دو عالم ہے مہماں سرائے محمد
ازل سے میں ہوں مبتلائے محمد
نہ کچھ آرزو ہے سوائے محمد
دو عالم میں جو کچھ کہ پیدا ہوا ہے
کیا حق نے پیدا برائے محمد
بلا کر بٹھایا بساط دنیٰ پر
ہوا قاب قوسین جائے محمد
جو کچھ آپ نے حق سے چاہا عطا کی
خدا خود ہے حاجت روا ئے محمد
محمد کی الفت ہے، الفت خدا کی
خدا کی ثنا ہے ثنائے محمد
وہی ہوگا محشر میں حکمِ خدا سے
جو کچھ ہوگی کیفیؔ رضائے محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.