Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گہہ نور ہوں اللہ کا گہہ عین کی جاں ہوں

شاہ مبتلا حسین

گہہ نور ہوں اللہ کا گہہ عین کی جاں ہوں

شاہ مبتلا حسین

MORE BYشاہ مبتلا حسین

    گہہ نور ہوں اللہ کا گہہ عین کی جاں ہوں

    خورشید حقیقت ہوں شہہ کون و مکاں ہوں

    آئینۂ حیرت ہوں میں کس جا ہوں کہاں ہوں

    یہ شان ہے اپنی کبھی یاں ہوں کبھی واں ہوں

    جب غور سے دیکھو تو کھلے میری حقیقت

    کیا حال کہوں اپنا میں کیا چیز میاں ہوں

    ہر آن نیا رنگ نیا ڈھنگ ہے اپنا

    میں ہستی بیحد ہوں عیاں ہوں نہ نہاں ہوں

    گلدستۂ عظمت ہوں میں گلزار ازل ہوں

    گلشن ہوں گلستاں ہوں گل غنچہ دہاں ہوں

    میں نور الٰہی ہوں حقیقت ہے یہ اپنی

    ہر شے میں ہر اک شان میں جو کچھ کہو ہاں ہوں

    جاں باز ہوں دیوانہ گیسوئے نبی ہوں

    پروانۂ شمع رخ مولائے جہاں ہوں

    ہر قالب ذی جاں میں نئے رنگ سے کیفیؔ

    میں روح ہوں میں جان ہوں میں امن و اماں ہوں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے