دل میں ہے احمد کی مہمانی کروں
دل میں ہے احمد کی مہمانی کروں
جان و دل کو اپنی قربانی کروں
سامنے روضہ کے جوشِ عشق میں
رات دن بیٹھا ثنا خوانی کروں
دل میں عشقِ مصطفیٰ کا جوش ہے
کعبۂ دل کی نگہبانی کروں
رحمۃ للعالمیں حق نے کہا
کس زباں سے حمد سبحانی کروں
شان میں لولاک کا آیا خطاب
کس طرح میں شکر ربانی کروں
والضحیٰ نازل ہے روئے پاک میں
ذکر کچھ آیاتِ قرآنی کروں
آپ کے در کی گدائی پر نثار
جی میں ہے ملکِ سلیمانی کروں
پڑھ کے مدح و وصف گیسوئے رسول
عاشقوں پر عنبر افشانی کروں
ہے ندائے غیب کیفیؔ چل تجھے
خادم درگاہ جیلانی کروں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.