Font by Mehr Nastaliq Web

محمد ؐکی ہے وہ نرالی کملیا

شاہ ولی الرحمٰن جمالی

محمد ؐکی ہے وہ نرالی کملیا

شاہ ولی الرحمٰن جمالی

محمد ؐکی ہے وہ نرالی کملیا

کہ ایسی نہ دیکھی نہ بھالی کملیا

مچاشور صل علی کا ہر اک جا

نبیؐ نے جو کاندھے پہ ڈالی کملیا

خدا نے تمہیں پاس اپنے بلا کر

محبت کی فوراً اڑھالی کملیا

مبارک ہو اے عاصیو مصطفیٰ نے

شفاعت کی کاندھے پہ ڈالی کملیا

بچالے گی محشر کی گرمی سے ہم کو

تری ناز و انداز والی کملیا

ہوا جب کبھی فکر امت کا ان کو

تو امت کو اپنی اڑھالی کملیا

عجب لطف دیتی تھی معراج کی شب

ہمارے محمدؐ کی کالی کملیا

سجائی تھی رحمت کے پھولوں سے حق نے

ہمارے نبیؐ کی نرالی کملیا

ولی ؔ ہم کو صدقے سے محبوبِ حق کے

ملی ہے خدا سے جمالی کملیا

مأخذ :
  • کتاب : کلام ولی ولی الکلام (Pg. 26)
  • Author : شاہ محمد ولی الرحمٰن

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے