Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل میں بھرا ہے کیف و سرور محمدیؐ

شاہ ولی الرحمٰن جمالی

دل میں بھرا ہے کیف و سرور محمدیؐ

شاہ ولی الرحمٰن جمالی

MORE BYشاہ ولی الرحمٰن جمالی

    دل میں بھرا ہے کیف و سرور محمدیؐ

    پیتے ہیں ہم شراب طہور محمدیؐ

    اک لفظِ کن کی شرح یہ کل کائنات ہے

    مقصد ہے لفظِ کن کا ظہور محمدیؐ

    بندے خداے پاک کی صورت کو دیکھ لیں

    اس واسطے ہوا ہے ظہور محمدیؐ

    حسن و جمال و عشق بھی ہمرکاب تھے

    اس شان سے ہوا ہے ظہور محمدیؐ

    حاصل ہے اس کو قرب و حضور خدائےپاک

    حاصل ہے جس کو قرب و حضور محمدیؐ

    منوا دیا کہ ذات خدا لا شریک ہے

    اللہ رے عقل و فہم و شعور محمدیؐ

    بجھتا نہیں بجھائے سے اسلام کا چراغ

    چھپتا نہیں چھپائے سے نور محمدیؐ

    بیساختہ ملک شبِ معراج کہہ اٹھے

    اللہ رے تجلی نورِ محمدیؐ

    حق نے کہا کہ جائیو جبریل با ادب

    نازک بہت ہے طبع غیورِ محمدیؐ

    اصحاب جو کہ عاشق صادق تھے سب کے سب

    رہتے تھے با ادب بحضور محمدیؐ

    موسیٰ اسی زمیں پہ ہے طور آپ کا

    اور عرش سے بھی آگے ہے طور محمدیؐ

    طاہر تو میں ہی بلکہ مطہر بھی ہیں تمام

    پیتے ہیں جو شرابِ طہور محمدیؐ

    بے حکم کرد گار نہ تھا ان کا کوئی حکم

    یوں واجب العمل ہیں امور محمدیؐ

    میرے گناہ میری خطائیں ہیں جس قدر

    کر دے معاف رب غفور محمدیؐ

    ہے اپنے دل پہ ناز ولیؔ اس لئے مجھے

    دل میں بھرا ہے کیف و سرور محمدیؐ

    مأخذ :
    • کتاب : کلام ولی ولی الکلام (Pg. 328)
    • Author : شاہ محمد ولی الرحمٰن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے