Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے عشق پاکِ محمدؐ کی مرے دل میں چٹک سبحان اللہ

شاہ ولی الرحمٰن جمالی

ہے عشق پاکِ محمدؐ کی مرے دل میں چٹک سبحان اللہ

شاہ ولی الرحمٰن جمالی

MORE BYشاہ ولی الرحمٰن جمالی

    ہے عشق پاکِ محمدؐ کی مرے دل میں چٹک سبحان اللہ

    اور دردِ عشق کی ہے میٹھی میٹھی سی چسک سبحان اللہ

    اے ردے محمدؐ صلِ علی اے خوئے محمد صل علی

    رخسار کے پھولوں کی خوشبو اور ان کی مہک سبحان اللہ

    ہونٹونں کی سرخی صل علی دانتوں کی چمک سبحان اللہ

    اور کالی کالی زلفوں کی شانوں پہ لٹک سبحان اللہ

    دیکھا جو جمال پاکِ نبیؐ اور حاصلِ لذت دید ہوئی

    بیچین ہوا دل اور گیا زلفوں میں اٹک سبحان اللہ

    معراج کی شب معراج کی شب اے شاہ عرب اے شاہِ عرب

    مل آئے خدا سے جا کر تم جھپکی نہ پلک سبحان اللہ

    اس شافع روزِ محشر پر اللہ کے پیارے دلبر پر

    پڑھتی ہیں درود سبھی شاخیں کیا لچک لچک سبحان اللہ

    تیرا یہ ولیؔ جمالی ہے تیرے ہی در کا سوالی ہے

    ہے عشق کی تیرے ہمیشہ سے اس کو بھی لٹک سبحان اللہ

    مأخذ :
    • کتاب : کلام ولی ولی الکلام (Pg. 97)
    • Author : شاہ محمد ولی الرحمٰن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے