اللہ اللہ جلوۂ حسن ملیح مصطفیٰ
اللہ اللہ جلوۂ حسن ملیح مصطفیٰ
بارک اللہ نگہتِ جسمِ صبیح مصطفیٰ
کل بلیغان عجم اورکل فصیحان عرب
لے رہے تھے لذت نطق فصیح مصطفیٰ
ہر مریض مصطفیٰ کو دیکھ کر بولے مسیح
یہ مریض مصطفیٰ ہے یا مسیح مصطفیٰ
اُدنُ منی تھا شب معراج فرمانِ خدا
اور تھا لبیک ارشاد صحیح مصطفیٰ
کام جتنے بھی کئے حضرت نے پاکیزہ کئے
ہاں بتائے تو کوئی فعلِ قبیح مصطفیٰ
حکمِ حق مانو مجھے چاہو مجھی پر جان دو
عشق والو ہے یہی حکم صریح مصطفیٰ
حضرت اسماعیل نے پایا ذبیح اللہ لقب
اورکہلاتا ہے ہر عاشق ذبیح مصطفیٰ
کر کے دو ٹکڑے قمر کے کر دیا دونوں کو ایک
اے ولی ؔ دیکھا بھی اعجاز صحیح مصطفیٰ
- کتاب : کلام ولی ولی الکلام (Pg. 211)
- Author : شاہ محمد ولی الرحمٰن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.