Sufinama

یا محمدؐ باعث ایجادِ عالم آپ ہیں

شاہ ولی الرحمٰن جمالی

یا محمدؐ باعث ایجادِ عالم آپ ہیں

شاہ ولی الرحمٰن جمالی

MORE BYشاہ ولی الرحمٰن جمالی

    یا محمدؐ باعث ایجادِ عالم آپ ہیں

    زینتِ کون و مکاں اور عرشِ اعظم آپ ہیں

    فخرِ آدم آپ ہیں اور فخر عالم آپ ہیں

    سب کے رہبر آپ ہیں اور سب کے ہمدم آپ ہیں

    جوملاتی ہے خدا سے وہ ہے تعلیم آپ کی

    جس سے ملتا ہے خدا وہ اسمِ اعظم آپ ہیں

    دوست کیا دشمن بھی تو کرتے ہیں تعریف آپ کی

    بات سچی ہے یہی خلقِ مجسم آپ ہیں

    میرے جان و دل جسے ہر وقت کرتے ہیں تلاش

    ڈھونڈتی ہے جس کو میری چشم پرنم آپ ہیں

    انبیاء جیتے ہوئے افضل ہوئے اعلیٰ ہوئے

    سب سے افضل اور مکرم اور معظم آپ ہیں

    عالم ِ انوار کی زینت ہے دم سے آپ کے

    نورِ حق ہیں آپ اور نورِ مجسم آپ ہیں

    آپ کے پیش نظر ہر وقت ہے ذات خدا

    سامنے اللہ کے واللہ ہر دم آپ ہیں

    آپ کی الفت کا دم بھرتے ہیں سب اس واسطے

    عاشقانِ خستہ کے ہمراز و ہمدم آپ ہیں

    قبر کا اور حشر کا اور نشر کا ہر بات کا

    اس ولیؔ کو غم ہی کیا ہے ماحئی غم آپ ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : کلام ولی ولی الکلام (Pg. 219)
    • Author : شاہ محمد ولی الرحمٰن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے