خوشا نصیب کہ میں آگیا مدینے میں
خوشا نصیب کہ میں آگیا مدینے میں
شگفتہ غنچۂ دل ہوگیا مدینے میں
جو سنتے آئے تھے صد شکر میں نے دیکھ لیا
بہار لُٹ رہی ہے فضا مدینے میں
اس لئے تو تڑپتا تھا ہند میں کب سے
نثار آپ کے میں آگیا مدینے میں
وہ صبح جس کی یہ فضائے بہشت ہے صدقے
یہ شام ہے کہ ہے نورِ خدا مدینے میں
شفاعت آپ کی اس کے لئے یقینی ہے
مری طرح جو کوئی آگیا مدینے میں
بھلا مرادؔ سے ہو شرح رازِ دل کیوں کر
کہے یہ کیا کہ ملا اس کو کیا مدینے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.