الٰہی زباں پر ہو اذکار تیرا
الٰہی زباں پر ہو اذکار تیرا
رہے وردِ لب نام ہر بار تیرا
سوا تیرے در کے ٹھکانہ نہیں ہے
ازل سے ہوں یا رب گرفتار تیرا
ترا رنگ وہ ہے کہ ہر رنگ میں ہے
ہر اک شے سے ہے صاف اظہار تیرا
محمد کی صورت کا جلوہ دکھا دے
اسی پردہ سے ہوں طلب گار تیرا
ترے نور کی ظل ہے نورِ محمد
محمد کا دیدار دیدار تیرا
جو چھوڑوں میں اس جسم کو یا الٰہی
نہ بھولوں میں اس دم بھی ذکار تیرا
مری جان کے لاکھوں دشمن ہیں یا رب
بچا تو ہی ہے نام داور تیرا
مریضِ گنہ کی اب اپنے خبر لے
مرا چارہ گر تو، میں بیمار تیرا
برا ہوں میں میرے عمل بھی برے ہیں
مگر آسرا ہے اے غفار تیرا
بڑا ناز ہے تیری رحمت پہ یا رب
اگرچہ قمرؔ ہے گنہگار تیرا
- کتاب : Malmoolat-e-Qamar (Pg. 15)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.