پیر میرا ابوالعُلا نام پر اس کے ہوں فدا
پیر میرا ابوالعُلا نام پر اس کے ہوں فدا
زبدۂ خیل اتقیا قدوۂ جملہ اولیا
قطب زمیں زماں ہے وہ مرشدِ مرشداں ہے وہ
رہبر کاملاں ہے وہ عاشق صادق خدا
اختر برج مصطفےٰ گوہر درج مجتبیٰ
چشم و چراغ مرتضیٰ شمع جمال اصفیا
عکس رخ نبی کا ہے آئینہ وہ علی کا ہے
والی وہ ہر ولی کا ہے مظہر خاص کبریا
شیرِ خدا کے دل کا چین فرحت خاطر حسین
زین عبا کا نورعین عارفوں کا وہ مقتدا
سرو چمن عبید کا ثانی وہ ہے جنید کا
رافع ہے مکرو کید کا دافع درد اور بلا
گلبن باغ نقشبند خواجہ معین کا دل پسند
باعث فخر اہل ہند مرجع شاہ اور گدا
راحت جان چشتیاں پیشرو بہشتیاں
ہادی ہر کشتیاں مرشدنا ابوالعُلا
فیض جو اس کا عام ہے سب کا یہی کلام ہے
وہ تو میرا امام ہے راہ خدا کا رہنما
کہ تو فقیر الغیاث اے میرے پیر الغیاث
میرے امیر الغیاث بارگنہ سے ہوں دوتا
اب نہ پھروں میں در بدر اے میرے شاہ نامور
نیم نگہ ادہر بھی کر دے ہمارا مدعا
قاسمؔ زارو ناتواں ننگ ابوالعُلائیاں
جاوے تو جاوے اب کہاں آقا تو اس کا تو ہوا
تیرے فقیر کی دعا ہے یہی صبح اور مسا
اپنے غلام کا سدا حامی رہے ابوالعُلا
- کتاب : نجات قاسمؔ
- Author : شاہ قاسم داناپوری
- مطبع : خانقاہ سجادیہ ابوالعُلائیہ، داناپور (2016)
- اشاعت : Third
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.