Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

صفات مصطفیٰ ہو مظہر خیرالوریٰ تم ہو

قاتل اجمیری

صفات مصطفیٰ ہو مظہر خیرالوریٰ تم ہو

قاتل اجمیری

MORE BYقاتل اجمیری

    صفات مصطفیٰ ہو مظہر خیرالوریٰ تم ہو

    الایا سیدی نور نگاہ مرتضیٰ تم ہو

    شہنشاہ ولایت شہریار باصفا تم ہو

    سریر آرائے قطبیت شہ غوث الوریٰ تم ہو

    ہزاروں بار جس کی سن چکے ہیں آپ فریادیں

    وہی آفت زدہ میں ہوں وہی حاجت روا تم ہو

    ہوائیں بھی مخالف اور طوفاں خیز موجیں بھی

    مری ٹوٹی ہوئی کشتی ہے جس کے ناخدا تم ہو

    تم ان میں ہو بشارت جن کو دی شاہ دوعالم نے

    حدیث پاک شاہد ہے کمثل الانبیاء تم ہو

    تمہاری ذات اقدس کے لئے اتناہی کہتا ہوں

    کسی کی آروز تم ہو کسی کا مدعا تم ہو

    تمہیں آسان ہے مردہ دلوں کو زندہ کردینا

    محی الدین محی الدین پاک مصطفی تم ہو

    نہ مانے کوئی یا مانے مگر قاتلؔ یہ کہتا ہے

    جہان غوثیت کے چاند کی نور وضیا تم ہو

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان قاتل (Pg. 266)
    • Author : شاہ قاتلؔ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے