ہادیٔ راہ ھدیٰ مولا علیؓ
ہادی راہ ھدیٰ مولا علیؓ
نائب خیر الوریٰ مولا علیؓ
قابل مدح وثنا مولا علیؓ
لائق صد مرحبا مولا علیؓ
میری بگڑی بنتے بنتے بن گئی
یہ کرم ہے آپ کا مولا علیؓ
اب مریض غم کو صحت کیوں نہ ہو
درد ، درماں بن گیا مولا علیؓ
گرمی محشر کا اس کو غم نہیں
جس پہ دامن ہے ترا مولا علیؓ
ہوگئی آسان ہر مشکل مری
نام نامی جب لیا مولا علیؓ
سب نے جانا سب نے مانا آپ کو
کون باقی رہ گیا مولا علیؓ
کون سے جرم وخطا پر ہے جلال
کیوں در اقدس چھٹا مولا علیؓ
آج کیا کیا سختیاں قاتل پہ ہیں
ہے شکار ابتلا مولا علیؓ
- کتاب : دیوان قاتل (Pg. 261)
- Author : شاہ قاتلؔ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.