یا شہ بغداد وجیلاں آج روز عید ہے
یا شہ بغداد و جیلاں آج روز عید ہے
یاشہ اقلیم عرفاں آج روز عید ہے
آپ کے در کا بھکاری مانگتا ہے آپ سے
میرے مولا میرے سلطاں آج روز عید ہے
ہو عطا مجھ کو بھی اک جام حیات سرمدی
اے محیٔ دین و ایماں آج روز عید ہے
آپ کے درسے عطا ہوتی ہیں سب کو نعمتیں
مظہر اوصاف رحماں آج روز عید ہے
دیکھتا ہوں جلوہ فرما گوشہ دل میں تمہیں
اس لئے کہتا ہوں ہاں ہاں آج روز عید ہے
ذرہ ذرہ سے چمک اٹھی ہیں خوشیاں عید کی
اے شہ انوار تاباں آج روز عید ہے
اور تو اپنی تمنائیں کہوں کیا آپ سے
مجھ کو ہوجانے دو قرباں آج روز عید ہے
آج ہر مومن کے گھر میں عید مہماں ہوگئی
آپ ہوں قاتلؔ کے مہماں، آج روز عید ہے
- کتاب : دیوان قاتل (Pg. 269)
- Author : شاہ قاتلؔ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.