Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

غموں کی گر ہے صبح تو مصیبتوں کی شام ہے وہ دیکھو دیکھو کربلا میں آج اژدہام ہے

شاہ تقی الدین منیری

غموں کی گر ہے صبح تو مصیبتوں کی شام ہے وہ دیکھو دیکھو کربلا میں آج اژدہام ہے

شاہ تقی الدین منیری

MORE BYشاہ تقی الدین منیری

    دلچسپ معلومات

    مدح عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام (کربلا-عراق)

    غموں کی گر ہے صبح تو مصیبتوں کی شام ہے وہ دیکھو دیکھو کربلا میں آج اژدہام ہے

    وہ مرتضیٰ کا لاڈلا وہ متقی وہ با صفا وہ داستان کربلا کا بالیقیں امام ہے

    بحکم رب کبریا تھے صف بصف ملائکہ امام کے حضور میں کیا یہ عرض مدعا

    نبیؐ کے نور عین کو امام کو حسین کو تحیت والسلام ہے تحیت والسلام ہے

    حنین و بدر کی زمیں پہ معرکہ کی ابتدا رسول کی حیات کے ورق کو تو پلٹ ذرا

    پڑھے گا بار بار تو مؤرخوں کا فیصلہ یہ داستان کربلا اسی کا اختتام ہے

    یہ امر بالیقین ہے کہ شمر جو لعین ہے قسم خدا کی دوستو یزید کا معین ہے

    تقی کا انکشاف ہے عدو کا اعتراف ہے یہ بات صاف صاف ہے جو بر زبان عام ہے

    عزیمت حسین یعنی مدح شاہ کربلا بیاں کرے ہے کو بہ کو بیاں کرے ہے برملا

    بفضل رب ذو المنن بفیض نام پنجتن عطا ہوا تقیؔ کو ہے بیان و گفتگو کا فن یہ شکر کا مقام ہے

    مأخذ :
    • کتاب : المجیب (Pg. 78)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے