Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ذات تیری ہے غنی اقرار سے انکار سے

شاہ تقی راز بریلوی

ذات تیری ہے غنی اقرار سے انکار سے

شاہ تقی راز بریلوی

MORE BYشاہ تقی راز بریلوی

    ذات تیری ہے غنی اقرار سے انکار سے

    تو ہے بے پروا مری تخلیق سے اظہار سے

    تیرے ہی پرتو سے روشن ہے یہ ساری کائنات

    تو سراپا نور ہے معمور ہے انوار سے

    تو علیم و تو سمیع و تو بصیر و بے نظیر

    جو ملا تجھ سے جو پاؤں گا تری سرکار سے

    تیری بیرنگی میں ہیں سو رنگ کی نیرنگیاں

    گرم بازاری ہے تیری گرمیٔ بازار سے

    تیرے جلوے ہر گھڑی تازہ بتازہ نو بہ نو

    آنکھ کو سیری نہیں ہوتی ترے دیدار سے

    تیری رحمت کفر و دیں کے مخمصوں سے ماورا

    تجھ کو کچھ مطلب نہیں تسبیح سے زنار سے

    رازؔ کو عرفان دے پہچان دے ایمان دے

    وہ نہایت مضطرب ہے حسرتِ دیدار سے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے