Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دربار علا کا کیا کہنا کس پیار سے باتیں ہوتی ہیں

شاہ تقی راز بریلوی

دربار علا کا کیا کہنا کس پیار سے باتیں ہوتی ہیں

شاہ تقی راز بریلوی

MORE BYشاہ تقی راز بریلوی

    دربار علا کا کیا کہنا کس پیار سے باتیں ہوتی ہیں

    بو بکر و عمر عثمان و علی ہر یار سے باتیں ہوتی ہیں

    معراج کی شب کا کیا کہنا اللہ رے ادب اللہ رے زباں

    مختار تو ہیں خود بھی لیکن مختار سے باتیں ہوتی ہیں

    ہے فیض و کرم تو عام ان کا ہے رحمتِ عالم نام ان کا

    زردار سے باتیں ہوتی ہیں نادار سے باتیں ہوتی ہیں

    معراج میں بھی خود اپنے لیے کب کوئی عنایت چاہتے ہیں

    امت کے لیے ہیں اشک رواں غفار سے باتیں ہوتی ہیں

    ہیں گوش و زباں بیکار وہاں پر لطف یہ ہے اے رازِ نہاں

    طالب بھی وہی مطلوب بھی وہ اسرار سے باتیں ہوتی ہیں

    ایک رازؔ وہاں پر حسن کا ہے ایک راز وہاں پر عشق کا ہے

    دلدار سے باتیں ہوتی ہیں غمخوار سے باتیں ہوتی ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے