Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حسنین گلستانِ نبوت کے ثمر ہیں

شاہ تقی راز بریلوی

حسنین گلستانِ نبوت کے ثمر ہیں

شاہ تقی راز بریلوی

MORE BYشاہ تقی راز بریلوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-ایران)

    حسنین گلستانِ نبوت کے ثمر ہیں

    زہرہ و علی باغ نبوت کے شجر ہیں

    ہیں روحِ نبی فاطمہ کے نور بصر ہیں

    جانانِ علی بحر امامت کے گہر ہیں

    حسین کے دم سے ہے بہارِ رخ کونین

    ہاں چرخِ نبوت کے یہی شمس و قمر ہیں

    جوان سے جدا ہے وہ خدا سے بھی جدا ہے

    ایمان مکمل کی یہی راہ گذر ہیں

    یہ وہ ہیں کہ تسلیم و رضا ختم ہے ان پر

    امت کے لیے سینہ سپر خاک بسر ہیں

    محشر میں مجھے خوف کوئی ہو بھی تو کیوں ہو

    میں رازؔ اسی سمت ہوں حسنین جدھر ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے