شاہِ ارض و سما فریدالدین
دلچسپ معلومات
منقبت در شان گنجِ شکر بابا فریدالدین مسعود (پاک پٹن-پنجاب)
شاہِ ارض و سما فریدالدین
میرے غم کی دوا فریدالدین
فردِ افراد حاتمِ دوراں
کانِ جودو سخا فریدالدین
دیتے ہیں اور آرزو سے سوا
مخزنِ ہر عطا فریدالدین
جہد الانبیا و گنج شکر
حسن و حسن ادا فریدالدین
حق نگر حق طراز و حق آگاہ
با خدا با خدا فریدالدین
قطب الاقطاب کے تصدق میں
دو مرا مدعا فریدالدین
اب کہاں جاؤں میں تمہارا ہوں
ہے وظیفہ مرا فریدالدین
میں فریدی ہوں اور نیازی ہوں
رازؔ ہیں آسرا فریدالدین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.