Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تم ہو پیدا تم ہو پنہاں یا سراج السالکین

شاہ تقی راز بریلوی

تم ہو پیدا تم ہو پنہاں یا سراج السالکین

شاہ تقی راز بریلوی

MORE BYشاہ تقی راز بریلوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان شاہ نظام الدین احمد (بریلی-اتر پردیش)

    تم ہو پیدا تم ہو پنہاں یا سراج السالکین

    تم بیاباں تم گلستاں یا سراج السالکین

    تم نظر کی بے بسی ہو تم نظر کی زندگی

    تم نہاں ہو تم نمایاں یا سراج السالکین

    منبعِ نور طریقت شمعِ بزم اؤلیا

    عین دین و عینِ ایماں یا سراج السالکین

    پُر ضیا و پُر نگاہ و پُر جمال و پُر خیال

    شامِ ایماں صبح عرفاں یا سراج السالکین

    رازؔ کا آئینہ تم ہو راز کی صورت ہو تم

    راز ہے تم میں نمایاں یا سراج السالکین

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے