Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

زندگی میری شہِ ہر دوسرا کی آرزو

شاہ تقی راز بریلوی

زندگی میری شہِ ہر دوسرا کی آرزو

شاہ تقی راز بریلوی

MORE BYشاہ تقی راز بریلوی

    زندگی میری شہِ ہر دوسرا کی آرزو

    سر کو رہتی ہے انہیں کے نقش پا کی آرزو

    دل کی رگ رگ ہے تمنائی دیارِ پاک کی

    قبلہ کو بھی کیوں نہ ہو قبلہ نما کی آرزو

    ہے نگاہوں کو مگر ارمانِ دید روئے پاک

    ہے مرے دل کو بھی لیکن اس دعا کی آرزو

    اس کو کہتے ہیں عنایت اس کو کہتے ہیں کرم

    صرف رحمت ہے حبیبِ کبریا کی آرزو

    مرے مولا ہیں میرے درمانِ دردِ زندگی

    چارہ گر مجھ کو نہیں تیری دوا کی آرزو

    رازؔ میرا راز دنیا پر ہویدا ہو گیا

    یعنی مجھ کو ہے حبیب کبریا کی آرزو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے