Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سب سے جدا ہے سب میں ہے شامل نورِ محمد اللہ اللہ

شاہ تقی راز بریلوی

سب سے جدا ہے سب میں ہے شامل نورِ محمد اللہ اللہ

شاہ تقی راز بریلوی

MORE BYشاہ تقی راز بریلوی

    سب سے جدا ہے سب میں ہے شامل نورِ محمد اللہ اللہ

    روحِ مجرد جسم کا حامل نورِ محمد اللہ اللہ

    اہلِ طلب کا جادۂ اول نامِ محمد ذکرِ الٰہی

    اہل یقیں کی آخری منزل نورِ محمد اللہ اللہ

    کون نہ بن جائے پروانہ کون نہ ہو جائے دیوانہ

    شمعِ حقیقت زینتِ محفل نورِ محمد اللہ اللہ

    ہادیٔ اعظم رہبر امت شافعِ محشر ذاتِ محمد

    چارہ گر بیتابیٔ ہر دل نور محمد اللہ اللہ

    رازؔ یہی اک راز ہے میرا اور یہی دم ساز ہے میرا

    ہر دم نظروں کے ہے مقابل نورِ محمد اللہ اللہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے