جمالِ مصطفیٰ سے بزمِ عالم یوں چمک اٹھی
جمالِ مصطفیٰ سے بزمِ عالم یوں چمک اٹھی
کہ جیسے نور برساتا ہوا ماہِ مبیں آئے
خوشا ساعت! کہ دورِ نامرادی ہو گیا رخصت
مبارک اہلِ دنیا! رحمتہ اللعالمیں آئے
کوئی اندازہ کر سکتا ہے اس کی شان و عظمت کا
وہ ہستی جس کے استقبال کو روح الامیں آئے
نویدِ حاضری بھی لوگ دیتے ہیں تسلی بھی
شہابِؔ دل گرفتہ کو مگر کیسے قرار آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.