Sufinama

بڑا دل_کش ہے کاشانہ شہود_الحق چشتی کا

شہباز اصدق

بڑا دل_کش ہے کاشانہ شہود_الحق چشتی کا

شہباز اصدق

MORE BYشہباز اصدق

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت شہودالحق چشتی اصدقی (پیر بیگہ۔نالندہ)

    بڑا دل کش ہے کاشانہ شہود الحق چشتی کا

    شفا خانہ شفا خانہ شہود الحق چشتی کا

    پتہ اللہ والوں نے یہی اللہ سے پایا

    خدا خانہ ہے مے خانہ شہود الحق چشتی کا

    در و دیوار سے آئے صد اللہ اکبر کی

    وہ کاشانہ ہے کاشانہ شہود الحق چشتی کا

    نبی کی خو علی کی بو حسن کی ہے ادا ان میں

    ہے انداز کریمانہ شہود الحق چشتی کا

    پیا جام شہود الحق ملی سوغات وحدت کی

    نبی والا ہے پیمانہ شہودالحق چشتی کا

    فرشتے صف بہ صف حاضر در اقدس پہ رہتے ہیں

    عجب ہے رنگ شاہانہ شہود الحق چشتی کا

    کرم ہے غوث کا اور شہ غلام غوث کا ہم پر

    بنایا ہم کو مستانہ شہودالحق چشتی کا

    کتاب زندگی کا ہر ورق قرآن کا پارہ

    فقط اتنا ہے افسانہ شہودالحق چشتی کا

    علی مولیٰ سا ہے سراپائے شہود الحق

    علی والا ہے دیوانہ شہودالحق چشتی کا

    نجف کا فیض ہے یہ ہے کرم اجمیر والے کا

    کہ ہے چشتی چمن خانہ شہود الحق چشتی کا

    غلام بے نوا ہوں خاک در ہوں سنگ جانا ہوں

    میں پروانہ ہوں پروانہ شہود الحق چشتی کا

    چلو اب سر کے بل عشاق جام اصدق پینے

    کھلا ہے آج مے خانہ شہودالحق چشتی کا

    تیری قسمت پہ اے غوثیؔ فرشتے ناز کرتے ہیں

    تو دیوانہ ہے فرزانہ شہودالحق چشتی کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے