سمجھنا چاہے جو شان_محمدؐ
سمجھنا چاہے جو شان محمدؐ
پڑھے وہ دل سے فرمان محمدؐ
علی ہیں دل محمدؐ مصطفیٰ کے
ہیں بی بی فاطمہ جان محمدؐ
وہی تو رہنما ہیں مومنوں کے
جو ہیں چاروں مشیران محمدؐ
یقیں ہے حشر میں حسان کے ساتھ
اٹھیں گے سب ثنا خوان محمدؐ
جہاں دیکھو انہی کا تذکرہ ہے
عظیم الشان ہے شان محمدؐ
ہمارے درمیاں تشریف لائے
یہ ہے امت پہ احسان محمد
مدینے میں کبھی جا کر اے شاہدؔ
بنیں گے ہم بھی مہمان محمد
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 227)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.