Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رواں ہوں جناب کوئے محمد

شمیم گوروی

رواں ہوں جناب کوئے محمد

شمیم گوروی

MORE BYشمیم گوروی

    رواں ہوں جناب کوئے محمد

    دکھا دے اے خدا روئے محمد

    ہیں عنبر بار گیسوئے محمد

    صبا لائی ہے خوشبوئے محمد

    خطا پوشی بہ روز حشر ہوگی

    عطا پاشی ہے جب خوئے محمد

    جنہیں ہو دیکھنا نورِ الٰہی

    وہ دیکھیں جلوۂ روئے محمد

    حقیقت آشنا ہونے کے باعث

    ہمیں فردوس ہے کوئے محمد

    پئے حسنین عہد کم سنی میں

    بنا تکیہ تھا زانوئے محمد

    عجب کیا ہے مراد دل ہوحاصل

    نگاہِ یاس ہے سوئے محمد

    شمیم ایسا بشر کوئی بھی ہوگا

    نہ ہو جو شایق کوئے محمد

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 177)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے