Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دکھا دے جذب_دل کی اک جھلک عشق_نبی اپنی

شکیل بدایونی

دکھا دے جذب_دل کی اک جھلک عشق_نبی اپنی

شکیل بدایونی

MORE BYشکیل بدایونی

    دکھا دے جذب دل کی اک جھلک عشق نبی اپنی

    تمنا ہے مدینے میں گزاروں زندگی اپنی

    محمدؐ مصطفیٰ کی سیرت اقدس کا کیا کہنا

    شہہ دیں بن کے دنیا کو دکھا دی سادگی اپنی

    خوشا قسمت دعائیں دیں مذمت کرنے والوں کو

    زہے شفقت ہر اک دشمن سے رکھی دوستی اپنی

    نہیں دنیا میں کوئی مونس و ہمدم تو کیا پروا

    یہ کیا کم ہے ترے دامن سے ہے وابستگی اپنی

    یقیں ہے ہم گنہ گاران امت کو کہ محشر میں

    نہ دیکھی جائے گی ان سے فسردہ خاطری اپنی

    شکیلؔ افسوس وقت رخصت ماہ صیام آیا

    خدا پھر لائے گا یہ دن اگر ہے زندگی اپنی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے