Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

امام_المرسلیں تم ہو شفیع_عاصیاں تم ہو

شکیل بدایونی

امام_المرسلیں تم ہو شفیع_عاصیاں تم ہو

شکیل بدایونی

MORE BYشکیل بدایونی

    امام المرسلیں تم ہو شفیع عاصیاں تم ہو

    دل و جاں تم پہ صدقے مونس بیچارگاں تم ہو

    مری ہستی کی عظمت اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگی

    تمہاری خاک پا ہوں میں شہ کون و مکاں تم ہو

    قسم اس پرسش پیہم کی اے جود و عطا والے

    خدا کی رحمتیں اس پر ہیں جس پر مہرباں تم ہو

    زمانہ فخر کرتا ہے تمہاری ذات اقدس پر

    جہاں ہے تم سے روشن وجہ تخلیق جہاں تم ہو

    مبارک ہوں یہ روزوں کے مقدس دن مسلماں کو

    زہے قسمت شکیلؔ ان ساعتوں کے قدرداں تم ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے