مدینے کی فضا ہے اور میں ہوں
مدینے کی فضا ہے اور میں ہوں
در خیر الوریٰ ہے اور میں ہوں
نگاہیں عرش کے جلووں میں گم ہیں
جمال مصطفیٰ ہے اور میں ہوں
مری ہستی ہے اور خاک مدینہ
جنوں کی انتہا ہے اور میں ہوں
مکمل کر رہا ہوں دین و ایماں
ولائے مصطفیٰ ہے اور میں ہوں
غم ہجر محمدؐ تیرے صدقے
مرا عہد وفا ہے اور میں ہوں
خدا ہے اور حبیب کبریا ہے
حبیب کبریا ہے اور میں ہوں
مرے عصیاں کی پرسش ہو رہی ہے
عطائے کبریا ہے اور میں ہوں
شکیلؔ اپنے سخن پر کیوں نہ ہو ناز
ثنائے مصطفیٰ ہے اور میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.