فراق_و_ہجر کے حالات_غم کا ماجرا سن لے
فراق و ہجر کے حالات غم کا ماجرا سن لے
گزرتی ہے جو دل پر اے شہ ہر دوسرا سن لے
ترے دیدار کی حسرت تڑپتی ہے ان آنکھوں میں
کبھی تو اک نگاہ مضطرب کی التجا سن لے
اسی آواز میں پنہاں ہے تفسیر حیات اپنی
مرے آقا مرے ٹوٹے ہوئے دل کی صدا سن لے
عیاں ہے تجھ پہ شاید تیری امت کی زبوں حالی
یتیموں کی فغاں سن لے غریبوں کی دعا سن لے
ذرا یہ ناز کی باتیں شکیلؔ آہستہ آہستہ
نہ جانے کیا کہہ دے نہ جانے کوئی کیا سن لے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.