مقام_فرش_و_فلک ہی نہیں مقام_رسول
مقام فرش و فلک ہی نہیں مقام رسول
حریم عرش کی رفعت ہے زیر گام رسول
زہے بلندی اعزاز و احترام رسول
خدا کے بعد لیا جا رہا ہے نام رسول
حضور حق نہیں کچھ امتیاز شاہ و گدا
حدیث حسن مساوات ہے کلام رسول
یہ ربط خالق و مخلوق اے تعالیٰ اللہ
وہی پیام خدا ہے وہی پیام رسول
جو مدعا ہے وہ مل جائے گا بہ حکم خدا
جو مانگنا ہے طلب کیجیے بنام رسول
ذرا تو اپنی طرف دیکھ امت عاصی
ترے خیال میں گزرے ہیں صبح و شام رسول
شکیلؔ عین عبادت اسی کو کہتے ہیں
خدا کی یاد ہو دل میں زباں پہ نام رسول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.