Font by Mehr Nastaliq Web

طرزِ سرکار کو بس جانِ انقلاب لکھو

شکیل نقشبندی

طرزِ سرکار کو بس جانِ انقلاب لکھو

شکیل نقشبندی

MORE BYشکیل نقشبندی

    طرزِ سرکار کو بس جانِ انقلاب لکھو

    ان کی ہر بات کو تم روشنی کا باب لکھو

    پڑھنے والوں کے لیے مشعلِ جاں سیرتِ پاک

    لکھنے والو مرے آقا کے بس خطاب لکھو

    آپ کے نقشِ قدم سے جو بٹ رہا ہے شعور

    اسی کو حکمت و دانش کی آب و تاب لکھو

    با ادب جس نے بھی تنہائی میں درود پڑھا

    اسے دربارِ رسالت میں باریاب لکھو

    چشمِ سرکار نے صحرائوں میں گلشن بانٹے

    ذرہِ ریگِ عرب کو بھی اَب گلاب لکھو

    قلزمِ نور ہے پیشانی مبارک یہ بجا

    نقشِ نعلین کو بھی رشکِ آفتاب لکھو

    ان کی چاہت ہے تو پھر دل کا ہے گلشن آباد

    ان سے دوری ہے اگر زندگی عذاب لکھو

    آل و اصحاب کو پہلے محبتوں کا خراج

    جہاں میں جب کبھی تم عشق کا نصاب لکھو

    اُدھر ہے وعدہ فترضیٰ کا رب کا تیرے ساتھ

    ادھر ہے حکم فرشتوں کو سب حساب لکھو

    مجھ سے ناقص کو کہا مرشدِ کامل نے شکیلؔ

    نعتِ سرکار کی تم بھی کوئی کتاب لکھو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے