Font by Mehr Nastaliq Web

پھر چراغاں ہوا گھر گھر مرے آقا آئے

شکیل نقشبندی

پھر چراغاں ہوا گھر گھر مرے آقا آئے

شکیل نقشبندی

MORE BYشکیل نقشبندی

    پھر چراغاں ہوا گھر گھر مرے آقا آئے

    بزمِ کونین کا جھومر مرے آقا آئے

    باعثِ کون و مکاں ختمِ رسل رحمتِ کل

    جانِ جاں مالکِ کوثر مرے آقا آئے

    رب نے احسان جتایا کہ انہیں بھیجا ہے

    شکر تو بھی تو ادا کر مرے آقا آئے

    اب کسی اور حکومت کی ضرورت ہی نہیں

    ہر زمانے کے سکندر مرے آقا ـآئے

    بابِ جنت نہ کھلے جن کی شفاعت کے بغیر

    ہاں وہی شافعِ محشر مرے آقا آئے

    صرف بعثت پہ ہی موقوف نہ تھا یہ نعرہ

    ہر صدی کی ہے زباں پر مرے آقا آئے

    قربِ آقا میں بڑے ناز سے کہتے تھے بلال

    سن لیں اب سارے ستمگر مرے آقا آئے

    شبِ معراج تھا ہر ایک نبی کے لب پر

    رب کے محبوب پیمبر مرے آقا آئے

    خاک آلود ہوا جھوٹے خدائوں کا غرور

    رب کی طاقت کا وہ مظہر مرے آقا آئے

    ان کے آئینِ مساوات و اخوت کو سلام

    مٹ گیا دل سے ہر اک ڈر مرے آقا آئے

    شر پھر اک لمحہ وہاں ٹھہر نہیں سکتا ہے

    جب بھی کہتا ہے سخنور مرے آقا آئے

    ان کا میلاد بھلا کیوں نہ مناتا یہ شکیلؔ

    مرے رہبر مرے یاور مرے آقا آئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے