Font by Mehr Nastaliq Web

نور لمحات میں اب عشق سویرا ہوگا

شکیل نقشبندی

نور لمحات میں اب عشق سویرا ہوگا

شکیل نقشبندی

MORE BYشکیل نقشبندی

    نور لمحات میں اب عشق سویرا ہوگا

    دل کی بستی میں فقط آپ کا ڈیرا ہوگا

    دل کی اے میرِ سفر مجھ کو خبر کوئی نہیں

    درِ آقا سے ملا ہے تو یہ میرا ہوگا

    دمِ رخصت مرے آقا یہ یقیں ہے مجھ کو

    ذہن میں بس تری یادوں کا بسیرا ہوگا

    سرورِ دین کی الفت ہے اگر قبلۂ جاں

    بالیقیں خاتمہ ایمان پہ تیرا ہوگا

    پیکرِ نور کی جب جلوہ نمائی ہے وہاں

    کیسے یہ مان لوں مدفن میں اندھیرا ہوگا

    شافعِ حشر کی نسبت مرے کام آئے گی

    جب مجھے حشر کے آلام نے گھیرا ہوگا

    تری رحمت کے سمندر سے بٹے گا جس دم

    مجھ گنہگار کو اک قطرہ بہتیرا ہوگا

    بزمِ سرکار میں دیکھی ہے حقیقت یہ شکیلؔ

    جتنا جھک جائے کوئی اتنا وڈیرا ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے