Font by Mehr Nastaliq Web

جوارِ زندگی میں بھی تری خوشبو مہکتی ہے ترے دم سے اجالا ہے

شکیل نقشبندی

جوارِ زندگی میں بھی تری خوشبو مہکتی ہے ترے دم سے اجالا ہے

شکیل نقشبندی

MORE BYشکیل نقشبندی

    جوارِ زندگی میں بھی تری خوشبو مہکتی ہے ترے دم سے اجالا ہے

    جوازِ زندگی کے لب پہ بھی تیری ہی باتیں ہیں فقط تیرا حوالہ ہے

    ہدایت کے لیے رب نے بتایا ہے جو انساں کو تمہارا ہے درِ اقدس

    تمہی ہو سرورق اس کا جبینِ علم پہ جس نے لکھا جو بھی مقالہ ہے

    ترے آنے سے پہلے ظلمتوں کا دور تھا ہر سو فقط وحشت کا منظر تھا

    ترے دستِ کرم نے حکمت و منشورِ رحمت نے دیا سب کو سنبھالا ہے

    ادھر دنیا میں بھی آقا سدا تیری حکومت ہے تری نسبت کا سکہ ہے

    اُدھر محشر میں بھی عزت تری ہے دیکھنے والی ہر اک عظمت سے بالا ہے

    ترے عشاق کے جذبوں کے آگے ہر اذیت ہار جاتی ہے ہمیشہ ہی

    دلوں کے زخم کہتے ہیں تری چاہت کا بھی آقا نشہ کتنا نرالا ہے

    شکیلِؔ بے نوا کو بھی سلامی کی اجازت دیں فرشتو تم ذرا کہنا

    تہی دامن ہے پر دل میں ندامت اور اک اشکوں کی مالا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے