Font by Mehr Nastaliq Web

ان کی سیرت سے آگہی ہوگی

شکیل نقشبندی

ان کی سیرت سے آگہی ہوگی

شکیل نقشبندی

MORE BYشکیل نقشبندی

    ان کی سیرت سے آگہی ہوگی

    دل کی دنیا میں روشنی ہوگی

    دل کا دامن درود سے بھر لو

    وادیِ جاں ہری بھری ہوگی

    ربط قائم رہے درودوں سے

    ان کی ہر لمحہ رہبری ہوگی

    پہلے ان کو بنا حبیب اپنا

    پھر تری رب سے دوستی ہوگی

    باثمر جو ملے گا اس در کا

    اس کے اندر تو عاجزی ہوگی

    ان کی عظمت اگر نہ مانے کوئی

    ان کی عظمت میں کیا کمی ہوگی

    فکر بس ان کو ہے وہاں تیرا

    اپنی اپنی جہاں پڑی ہوگی

    رب کی رحمت شکیلؔ برسے گی

    جہاں سنت کی پیروی ہوگی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے