Font by Mehr Nastaliq Web

وہ حسن تجھے رب نے بخشا ہر حسن ترے قربان شہا

شکیل نقشبندی

وہ حسن تجھے رب نے بخشا ہر حسن ترے قربان شہا

شکیل نقشبندی

MORE BYشکیل نقشبندی

    وہ حسن تجھے رب نے بخشا ہر حسن ترے قربان شہا

    خود خالق بھی صدقے واری سب حورو ملک حیران شہا

    تم باعثِ تخلیقِ آدم تم رونقِ عالم روحِ ابد

    تم ختمِ رسل محبوبِ خدا تم مقصودِ قرآن شہا

    دل ذکر سے تیرے شاد رہے پُر نور رہے آباد رہے

    قربان تری غم خواری پر میرے سارے ارمان شہا

    جو ظلم کرے اپنی جاں پر اور توبہ کرے تیرے در پر

    بخشے گا اسے نسبت سے تری وہ رب تیرا رحمان شہا

    اے شافعِ محشر نظرِ کرم ہے نفسی نفسی کا عالم

    بن تیرے یاور کوئی نہیں کل نبیوں کے سلطان شہا

    میں طالبِ دنیا غرقِ جہاں تم مائلِ رحمت ہردم ہو

    میں عاصی ہوں مجرم تیرا تو بخشش کا عنوان شہا

    شرمندہ ہوں میں نادم ہوں اعمال سے دامن خالی ہے

    بس نعت ہے میرا سرمایہ ہو بخشش کا سامان شہا

    ہے دور شکیلؔ مدینے سے بے چین ہے ایسے جینے سے

    بلوائیں اپنے روضے پر ہو جائے پھر احسان شہا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے