ترے منگتے کی یہ پیہم صدا ہے یا رسول اللہ
ترے منگتے کی یہ پیہم صدا ہے یا رسول اللہ
درِ اقدس پہ آئوں التجا ہے یا رسول اللہ
تیرے در کے تصور سے دئیے اشکوں کے روشن ہیں
تمہارا ذکر ہی دل کی ضیا ہے یا رسول اللہ
پناہِ عالمیں نظرِ کرم فرمائیے للہ
گدا تیرا مسائل میں گھرا ہے یا رسول اللہ
مدد فرمائیے مجھ کو بھٹکنے سے بچا لیجیے
کہ دل پھر جانبِ دنیا جھکا ہے یا رسول اللہ
درودوں اور سلاموں تک رسائی مجھ کو مل جائے
دلِ بیمار کی یہ ہی دوا ہے یا رسول اللہ
خدا کی رحمتیں پھر جھوم کر اس شخص پر برسیں
یقینِ قلب سے جس نے کہا ہے یا رسول اللہ
کیا ہے تیرے رب نے ذکر تیرا اس قدر اونچا
گمان و عقل سے تو ماورا ہے یا رسول اللہ
شکیلؔ اب کیوں پریشاں ہو بھلا سیلِ مصائب میں
ترا اور تیرے رب کا آسرا ہے یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.