رب کے محبوب کے دلبر ہیں حسن
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسن (مدینہ-سعودی عرب)
رب کے محبوب کے دلبر ہیں حسن
نورِ زہرا گلِ حیدر ہیں حسن
سر بسر خیر کا مینارہِ نور
جو نہ دھند لائے وہ منظر ہیں حسن
ان کی جنت میں بھی سرداری ہے
ہر زمانے کے بھی رہبر ہیں حسن
عشقِ سرکار کا وہ زینہ ہیں
حسنِ سرکار کا زیور ہیں حسن
قلزمِ امن و حکمت و دانش
علم و عرفان کا پیکر ہیں حسن
ذکر جن کا ہے سند بخشش کی
وہ حوالہِ معتبر ہیں حسن
دوشِ سرکار پہ بیٹھا دیکھا
کس قدر اونچے ہیں برتر ہیں حسن
ان کی الفت سے ہیں سرشار شکیلؔ
آج بھی ہم کو میسر ہیں حسن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.