Font by Mehr Nastaliq Web

بیاں ہو کس طرح شانِ صحابہ

شکیل نقشبندی

بیاں ہو کس طرح شانِ صحابہ

شکیل نقشبندی

MORE BYشکیل نقشبندی

    بیاں ہو کس طرح شانِ صحابہ

    نبی کا عشق عنوانِ صحابہ

    کبھی قرآن کو بھی پڑھ کے دیکھو

    ہے کس رفعت پہ ایمانِ صحابہ

    بڑی بے تاب ہوکر پیش ہوتی

    نبی کے نام پہ جانِ صحابہ

    نبی کا عشق اور شوقِ اطاعت

    یہی سب کچھ تھا سامانِ صحابہ

    انہوں نے دین پہنچایا خدا کا

    بتا یہ کم ہے احسانِ صحابہ

    جنہیں مطلوب ہے چاہت نبی کی

    وہی سارے ہیں دربانِ صحابہ

    فدا صدیق پر سب اہلِ ایماں

    جو ہیں لاریب سلطانِ صحابہ

    ہے بخشش پھر شکیلؔ اس کا مقدر

    جو بن جائے ثنا خوانِ صحابہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے