قرآن کے پاروں پہ لہو جس کا گرا ہے
قرآن کے پاروں پہ لہو جس کا گرا ہے
ذی حلم ہے وہ کشتۂ تسلیم و رضا ہے
نورین کی نسبت بھی فقط تیرا حوالہ
اور ہاتھ بھی تیرا یدِ محبوبِ خدا ہے
اے محسنِ امت تری خدمات کے صدقے
ایثار ہے سوچوں میں تو ہاتھوں میں غنا ہے
سرکار کے ایک ایک قدم پر تری ثروت
دنیائے محبت میں فقط تیری ادا ہے
تو جس کا ہے محبوب وہ پیارا ہے نبی کو
اور بغض ترا آتشِ دوزخ کی سزا ہے
آقائے طہارت ترے کردار کے صدقے
جو رشکِ ملائک بھی ہے مقصودِ حیا ہے
یہ مدح سرائی بھی شکیلؔ ان کا کرم ہے
یہ ذکر یقینا مرے مرقد کی ضیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.